ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ کی جائیں:یو این کی دھمکی 

موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ کی جائیں:یو این کی دھمکی 

Wed, 19 Jul 2017 12:33:10    S.O. News Service

نیویارک،18؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سفیر نے کہا کہ انتہا پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیے جانے والے تمام جرائم کے ریکارڈ کو مستقبل میں ممکنہ طور پر مقدمے چلانے کے لیے ثبوت کے طور پر لازماً محفوظ کیا جانا چاہیے۔عراق کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر نے موصل کو عسکریت پسندوں سے آزاد کرانے کے بعد ان شہریوں پر انتقامی حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار ہے جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے داعش سے رابطے تھے۔جین کوبس نیگزشتہ روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ ان خاندانوں کو اجتماعی سزا دینے کے جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، جن کے بارے میں یہ خیال ہے کہ وہ خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ سے منسلک رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان عراقیوں کو جنہیں عسکریت پسندوں کے ساتھ رہنے والے افراد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، انہیں گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کی املاک کو ضبط کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں کئی دوسرے طریقوں سے بھی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سفارت کار کوبس نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی پر زور دیا کہ وہ ان حملوں کو رکوانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کافی اور معقول شواہد اور ثبوت کے بغیر شہریوں کے خلاف کارروائی کرنا عراقی آئین اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ کے سفیر نے کہا کہ داعش کی جانب سے کیے جانے والے تمام جرائم کے ریکارڈ کو مستقبل میں ممکنہ طور پر مقدمے چلانے کے لیے ثبوت کے طور پر لازماً محفوظ کیا جانا چاہیے۔سفارت کا کوبس نے سلامتی کونسل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں موصل کو شدید نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے اور حکومت کو اپنی فوجی فتح کو شہر کے استحکام میں منتقل کرنے کے لیے بہت کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی اور بحالی اور ترقیاتی کاموں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔


Share: